شاہد آفریدی کو ٹیم میں شامل کرنے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ منسوخ

Pakistan-India match cancelled after Shahid Afridi was included in the team
ورلڈ چیمپیئنز شپ آف لیجنڈز کا میچ پاکستان بھارت کشیدگی کی نذر ہوگیا، برمنگھم میں دونوں ٹیموں کے درمیان آج شیڈول میچ منسوخ کر دیا گیا۔
برمنگھم میں جاری ٹورنامنٹ کے منتظمین کے اعلامیہ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کھیلے جانے والے میچ کو منسوخ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے لیے جن شائقین نے میچ کے ٹکٹس خریدے تھے ان کو پیسوں کی واپسی کا یقین دلایا گیا ہے۔
ورلڈ چیمپیئنز آف لیجنڈز کے پہلے میچ میں محمد حفیظ کی کپتانی میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔
ذرائع کے مطابق پہلے یہ مطالبہ کیا گیا کہ شاہد آفریدی کو پلیئنگ الیون کا حصہ نہ بنایا جائے، بھارتی کرکٹر شیکھر دھون اور ہربجھن سنگھ نے میچ کھیلنے کی مخالفت کی۔
بھارتی میڈیا میں بھی واویلا کیا گیا کہ آخر یہ میچ کھیلنے کی ضرورت کیا ہے۔ پریشر بڑھنے کے بعد منتظمین نے میچ منسوخ کرنے کو ہی مناسب سمجھا۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے باقی میچ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.