اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

کھیل کے میدان میں بھارت کو ایک اور شکست، پاکستان نے پروفیشنل باکسنگ میں بھارت کو شکست دے دی

21 جولائی, 2025 08:40

کھیل کے میدان میں بھارت کو ایک اور شکست ہوگئی۔

پاکستان نے پروفیشنل باکسنگ میں بھارت کو شکست دے دی، پاکستانی باکسر آغا کلیم نے بھارت کے وصال راوی کو میڈل سے محروم کردیا۔

آغا کلیم اللہ نے بلڈ ٹو بولڈ آذربائیجان پروفیشنل چیمپئن شپ گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔

کراچی کے آغا کلیم اللہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ایونٹ میں شرکت کی۔

پاکستانی باکسر آغا کلیم اللہ نے کہا کہ مجھے کسی نے اسپانسرشپ نہیں دی، بھارت کے خلاف جیت والدہ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپانسر ساتھ دیں تو پاکستان کے لیے مزید کامیابیاں حاصل کرسکتا ہوں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔