عماد وسیم کی اہلیہ سے علیحدگی کی خبریں؟ بڑی حقیقت سامنے آگئی

Reports of Imad Wasim's Separation from Wife? The Big Truth Revealed
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم ان دنوں کرکٹ کے بجائے اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو چکے ہیں، جن کی ممکنہ وجہ عماد وسیم کی مبینہ بے وفائی قرار دی جا رہی ہے۔
عماد وسیم، جنہوں نے حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، اس وقت ذاتی زندگی میں مشکلات کا شکار دکھائی دے رہے ہیں، حالانکہ وہ حال ہی میں تیسری بار والد بنے ہیں۔
ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے انسٹاگرام پر اپنے نومولود بیٹے کی پیدائش کی خبر دیتے ہوئے ایک معنی خیز پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ ’’میں نے تمہیں 9 ماہ تنہا اپنی کوکھ میں رکھا، اللہ مجھے آگے کے سفر کے لیے مزید طاقت دے، زایان۔‘‘ اس پوسٹ میں عماد وسیم کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے چہ مگوئیاں شروع کر دیں۔
ثانیہ اشفاق کی ایک عزیزہ نے ان کی پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور لکھا کہ ’’تم بہت مضبوط ہو، اللہ تمہیں مزید طاقت دے۔‘‘ اس کے ساتھ ساتھ صارفین نے یہ بھی نوٹ کیا کہ ثانیہ اشفاق نے اپنے انسٹاگرام بائیو سے "عماد وسیم کی اہلیہ” کا ذکر ہٹا دیا ہے اور اپنے اکاؤنٹ سے عماد کے ساتھ تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں، البتہ عماد وسیم کے اکاؤنٹ پر ابھی تک اہلیہ کے ساتھ تصاویر موجود ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو فالو بھی کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر صارفین کا ماننا ہے کہ ان کے رشتے میں دراڑ واضح ہو چکی ہے۔ کچھ افراد کا دعویٰ ہے کہ اس علیحدگی کی ممکنہ وجہ عماد وسیم کا ایک معروف ماڈل اور انفلوئنسر نائلہ راجہ کے ساتھ مبینہ تعلق ہے۔
ایک ویڈیو بھی وائرل ہو چکی ہے جس میں عماد وسیم کو لندن کی سڑک پر ایک خاتون کے ساتھ چہل قدمی کرتے دیکھا جا سکتا ہے، صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ خاتون نائلہ راجہ ہیں، تاہم ویڈیو میں خاتون کا چہرہ واضح نہیں۔
View this post on Instagram
ان خبروں کے بعد سوشل میڈیا پر عماد وسیم کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ متعدد صارفین نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حاملہ بیوی کے ساتھ بے وفائی ناقابل قبول عمل ہے۔ کسی نے لکھا کہ ’’عماد وسیم بھی شعیب ملک کے نقشِ قدم پر چل رہے ہیں،‘‘ تو کسی نے کہا، ’’پہلے ثانیہ مرزا، اب ثانیہ اشفاق، اللہ ایسے مردوں کو ہدایت دے۔‘‘
یاد رہے کہ عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کی جانب سے اب تک ان خبروں کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی، مگر سوشل میڈیا پر جاری قیاس آرائیوں نے مداحوں کی توجہ اس معاملے پر مرکوز کر دی ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.