ایشیا کپ ٹورنامنٹ نہ ہونے سے پی سی بی کو کتنے ارب کا نقصان ہوسکتا ہے؟

New Fitness Policy Introduced for Domestic Cricket
بھارتی کرکٹ بورڈ کی سیاست ایک بار پھر خطے میں کرکٹ کی راہ میں رکاوٹ بننے لگی ہے، جہاں ایشیا کپ 2025 کی منسوخی کے خطرات سر اٹھانے لگے ہیں۔
بھارتی بورڈ کی جانب سے ٹورنامنٹ کے بائیکاٹ کی دھمکیاں سامنے آنے کے بعد ایشیا کپ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا ایک اہم اجلاس جمعرات کے روز ڈھاکا میں چیئرمین محسن نقوی کی صدارت میں طلب کیا گیا ہے، جس میں ایونٹ کے مستقبل کا فیصلہ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق اگر ایشیا کپ منسوخ ہوتا ہے تو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس کا تخمینہ 8.8 ارب روپے تک لگایا جا رہا ہے۔ صرف ایشیا کپ کی آمدنی سے 1.16 ارب روپے کا نقصان ہو گا، جب کہ پی سی بی نے اپنی سالانہ سرگرمیوں کے لیے آئی سی سی کے شیئر سے تقریباً 7.5 ارب روپے (25.9 ملین ڈالر) مختص کر رکھے ہیں، جو اس تنازعے کی وجہ سے خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بھارت نے سری لنکا، افغانستان اور عمان کے ساتھ مل کر ایشیا کپ کی مخالفت کا محاذ قائم کر لیا ہے، جس کا مقصد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی اے سی سی میں قیادت کو کمزور کرنا ہے۔ بھارت نے نہ صرف ایشیا کپ بلکہ ڈھاکا میں ہونے والے اجلاس کے مقام پر بھی اعتراض کیا ہے، اور اطلاعات ہیں کہ بھارت، سری لنکا، افغانستان، عمان اور چند دیگر رکن ممالک اجلاس میں شرکت سے گریزاں ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اجلاس کا مکمل بائیکاٹ کرنے پر غور کر رہا ہے، اور نہ تو اپنا نمائندہ بھیجنے پر آمادہ ہے اور نہ ہی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ صورتحال نہ صرف ایشیا کپ بلکہ ایشیائی کرکٹ کے مستقبل پر بھی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.