بنگلادیش نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 8رنز سے شکست دیدی

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش نے پاکستان کو8رنز سے شکست دے دی
ڈھاکا: بنگلہ دیش نے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔
شیرِبنگلہ نیشنل اسٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلنے جانے والے میچ میں پاکستان ٹیم 134 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 125 رنز بنا کر ہمت ہار گئی۔
پاکستان کی جانب سے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے شاندار 51 رنز اسکور کیے تاہم وہ ٹیم کو میچ جتوانے اور سیریز بچانے میں ناکام رہے۔ عباس آفریدی 19 احمد دانیال 17 اور خوشدشاہ نے 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستانی بیٹرز نے 134 رنز کے ہدف کے تعاقب میدان میں اتری تو اس کو پہلا نقصان محض 4 رنز پر اٹھانا پڑا، جب صائم ایوب ایک رن بنا کا رن آؤٹ ہو گئے۔
قومی ٹیم کی طرف سے دیگر بیٹرز بھی ناکام رہے، فخر زمان 8، محمد حارث، حسن نواز اور محمد نواز کوئی رنز بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے، کپتان سلمان علی آغا بھی 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان 134 رنز کا ہدف دے دیا ہے، بنگلہ دیش کی جانب سے ذاکر علی 55 اور مہدی حسن 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔
24 کے مجموعے پر 4 بیٹرز کے پویلین واپس لوٹ جانے کے بعد بنگلہ دیشی بیٹرز پاکستانی بولرز پر پلٹ کر وار کیا اور مقررہ 20 اوورز میں مجموعہ کو 133 رنز تک پہنچانے میں کامیاب رہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.