پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میں بنگلادیش کو شکست دے دی

Pakistan defeats Bangladesh in third T20
پاکستان نے 3 ٹی 20 میچز سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بنگلا دیش کو 74 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان کے 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی پوری ٹیم 104 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔
میر پور میں کھیلے گیے میچ میں میزبان بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیا۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے سب سے زیادہ 63 رنز بنائے۔ حسن نواز نے 33، محمد نواز نے 27 اور صائم ایوب نے 21 رنز بنائے۔
بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد نے 3 اور نسیم احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بنگلا دیش کے محمد سیف الدین 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
یاد رہے کہ بنگلا دیش کی ٹیم میں 5 جبکہ قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ تیسرے میچ میں پاکستانی ٹیم میں صاحبزداہ فرحان اور حسین طلعت کو شامل کیا گیا تھا۔
اس میچ سے قبل بنگلا دیش کو 3 ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل تھی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.