ایشیا کپ 2025 یو اے ای میں ہوگا؛ صدر اے سی سی آئی نے تاریخ کا اعلان کر دیا

Asia Cup 2025 to be held in UAE; ACC President announces dates
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایشیا کپ 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا، جبکہ میچز کا تفصیلی شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔
قبل ازیں کرکٹ سے متعلق ایک معتبر ویب سائٹ نے رپورٹ کیا تھا کہ ایشیا کپ کے تمام انتظامی و تنظیمی معاملات طے پا چکے ہیں، اور ٹورنامنٹ کا مکمل شیڈول آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں متوقع ہے۔
I am delighted to confirm the dates for the ACC Men’s Asia Cup 2025 in UAE 🇦🇪 . The prestigious tournament will take place from September 9th to 28th. We look forward to a spectacular display of cricket! Detailed Schedule will be out soon. #Cricketwins
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) July 26, 2025
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے حالیہ اجلاس کے دوران بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ٹورنامنٹ کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لیے مزید وقت طلب کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ایشیا کپ 2025 میں کل آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی، اور اس کے لیے 10 سے 28 ستمبر کی مجوزہ ونڈو طے کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کی ابتدائی میزبانی بھارت کو سونپی گئی تھی، تاہم بھارتی ٹیم کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آنے کے بعد پاکستان نے بھی واضح طور پر کہہ دیا تھا کہ ہم بھی ایشیا کپ کے لیے بھارت نہیں جائیں گے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.