اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

شبمن گل نے ویرات کوہلی کا بڑا ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کردی

28 جولائی, 2025 11:55

شبمن گل نے  بطور کپتان اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز میں 4 سنچریاں بناکر تاریخ رقم کردی ہے۔

بھارتی کپتان شبمن گل نے ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی۔ وہ بطور کپتان اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز میں چار سنچریاں اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔

 اتوار کے روز اولڈ ٹریفورڈ میں انگلینڈ کے خلاف جاری چوتھے ٹیسٹ کے آخری دن شبمن گل نے یہ اعزاز اپنے نام کیا اور سابق کپتان ویرات کوہلی سمیت کئی لیجنڈری کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

میچ کے دوران بھارت کی دوسری اننگز کا آغاز مایوس کن رہا جب صفر کے مجموعی اسکور پر دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ ایسے میں شبمن گل اور کے ایل راہول نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 188 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔ شبمن گل نے 203 گیندوں پر 103 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے شامل تھے۔ یاد رہے کہ اس سیریز میں وہ پہلے ہی ایک ڈبل سنچری اسکور کر چکے ہیں۔

کرکٹ کے ریکارڈز کے مطابق شبمن گل سے قبل واروک آرمسٹرانگ، سر ڈان بریڈمین، گریگ چیپل، ویرات کوہلی اور اسٹیون اسمتھ جیسے عظیم بلے بازوں نے بطور کپتان اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز میں تین تین سنچریاں اسکور کی تھیں، تاہم گل نے چار سنچریاں بنا کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ویرات کوہلی نے 2014-15 میں آسٹریلیا کے خلاف بارڈر-گواسکر ٹرافی میں بطور کپتان تین سنچریاں بنائی تھیں، مگر شبمن گل نے انگلینڈ کے خلاف اس موجودہ سیریز میں نہ صرف چار سنچریاں بنائیں بلکہ اب تک 700 سے زائد رنز بھی اسکور کر چکے ہیں، یوں وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے بھارتی بلے باز بھی بن گئے ہیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔