ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے نئی فٹنس پالیسی متعارف

New Fitness Policy Introduced for Domestic Cricket
پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے نئی فٹنس پالیسی متعارف کروادی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے نئی فٹنس پالیسی متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت آئندہ سیزن 2025-26 سے قبل تمام ریجنل کھلاڑیوں کے لیے فٹنس ٹیسٹ دینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ پی سی بی کے اس اقدام کا مقصد ڈومیسٹک سطح پر کھلاڑیوں کی جسمانی فٹنس کو بہتر بنانا اور معیار کو عالمی سطح کے مطابق لانا ہے۔
نئی پالیسی کے تحت اگست میں پی سی بی کے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچز 400 سے زائد ریجنل کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ لیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹیموں کے لیے بھی فٹنس ٹیسٹ لازمی قرار دیے گئے ہیں، اور یہ پہلی بار ہوگا کہ پی سی بی خود ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کے کھلاڑیوں کا فٹنس جائزہ لے گا۔
پالیسی کا دائرہ کار پاتھ وے پروگرامز اور ایج گروپ کرکٹ تک بھی بڑھا دیا گیا ہے، تاکہ ہر سطح پر کھلاڑیوں کی فٹنس کو یکساں معیار پر پرکھا جا سکے۔ پی سی بی کے کوچ یاسر ملک نے اس حوالے سے کہا کہ تمام ڈومیسٹک کرکٹرز کو فٹنس ٹیسٹ پہلی یا دوسری کوشش میں پاس کرنا ضروری ہوگا، کیونکہ ڈومیسٹک کرکٹ ملک میں ٹیلنٹ کی نرسری ہے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.