اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

چیمپینز لیگ لیجنڈز: بھارت کا پاکستان سے سیمی فائنل کھیلنے سے انکار

30 جولائی, 2025 17:06

ورلڈ چیمپین شپ آف لیجنڈز 2025 کے سیمی فائنل میں بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستان چیمپئنز سے نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت پاکستان سے ورلڈ چیمپین شپ آف لیجنڈز کا سیمی فائنل نہیں کھیلے گا، پاکستان اور بھارت کا سیمی فائنل کل برمنگھم میں شیڈول ہے۔

بھارتی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی، بھارت اب میچ سے دستبردار ہوا تو پاکستان فائنل میں پہنچ جائے گا۔

پاکستان، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکے تھے بھارت کی جیت کے بعد سیمی فائنل کی لائن اپ مکمل ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025ء کے پہلے مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرا منسوخ کر دیا گیا تھا۔ بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔

پاکستان کے لیجینڈ کرکٹر شاہد آفریدی کی موجودگی پر بھارتی کھلاڑیوں شیکھر دھون، یوسف پٹھان، عرفان پٹھان، اور ہربھجن سنگھ کے اعتراضات تھے۔ اس کے نتیجے میں وہ میچ منسوخ کر دیا گیا تھا۔

جس کے بعد ٹورنامنٹ کے منتظمین کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا اور پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کو منسوخ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔