اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

گرین شرٹس کی زبردست کارکردگی، ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں دھول چٹا دی

01 اگست, 2025 09:05

فلوریڈا: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 14 رنز سے شکست دے دی۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 179 رنز کا ہدف دیا تھا، ویسٹ انڈیز 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنا سکی۔

میچ کا آغاز ویسٹ انڈیز کے کپتان شائے ہوپ کی ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دینے سے ہوا۔

پاکستان کے 179 ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز 164 رنز بنا سکی۔

صائم ایوب 57 رنز بنا کر نمایاں رہے، فخر زمان 28، حسن نواز 24 اور فہیم اشرف نے 16 رنز بنائے۔

محمد نواز اور صائم ایوب نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کو 3 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔