اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

پی سی بی بورڈ کا ورلڈ چیمپین شپ آف لیجنڈز میں پاکستان کے نام سے شرکت پرپابندی کا فیصلہ

01 اگست, 2025 21:31

پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ورلڈ چیمپین شپ آف لیجنڈز میں پاکستان کے نام سے شرکت پرپابندی کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کا نام اب کسی بھی لیگ میں استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔ پاکستان کا نام استعمال کرنے کی پاکستان کرکٹ بورڈ سے اجازت لینا لازمی قرار دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ میں جاری ایونٹ میں پاکستان چیمپینز کو فائنل کھیلنے کی اجازت ہوگی، ڈبلیو سی ایل میں بھارتی انکار کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد فیصلہ کیا گیا جس کا مقصد پاکستان کے نام کی ساکھ کو متاثر ہونے سے بچانا ہے۔

خیال رہے کہ ورلڈ چیمپین شپ آف لیجنڈز کے راؤنڈ میچ اور سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کیاتھا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔