اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، ایشیا کپ میں اہم کھلاڑی کے شریک نہ ہونےکا امکان

02 اگست, 2025 18:38

بھارتی کرکٹ  ٹیم کے اہم فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی ایشیا کپ 2025 میں شرکت مشکوک ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنےکا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امکان ہے کہ ورک لوڈ منیجمنٹ کے تحت جسپریت بمراہ ایشیا کپ میں شرکت نہ کریں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جسپریت بمراہ ویسٹ انڈیز کےخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز پر فوکس کریں گے۔

جسپریت بمراہ نے انگلینڈ کے خلاف بھی 2 ٹیسٹ میچز میں شرکت نہیں کی تھی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ بھارت کی میزبانی میں یو اے ای میں 9 ستمبر سے کھیلاجائےگا، ایشیاکپ میں پاک بھارت کم از کم دو جب کہ زیادہ سے زیادہ تین مرتبہ آمنے سامنے آسکتے ہیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔