پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

دوسرا ون ڈے، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرادیا
لاوڈرہل: پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 13 رنز سے شکست دیدی ہے۔
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر تین میچوں کی سیریز جیت لی۔
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈر ہل میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنا سکی، پاکستان نے 4 وکٹوں پر 189 رنز بنائے تھے۔
صاحبزادہ فرحان 74 اور صائم ایوب 66 رنز بنا کر نمایاں رہے، خوشدل شاہ 11، فہیم اشرف 10 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہوئے۔
حسن نواز 15 اور محمد حارث نے 2 رنز بنائے۔
پاکستان کے کھلاڑیوں نے اننگز میں 11 چھکے اور 7 چوکے لگائے، حسن علی، حارث، صائم، سفیان اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.