اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

اسرائیلی حملے میں مشہور فلسطینی فٹبالر شہید

08 اگست, 2025 12:05

غزہ: فلسطین کے معروف فٹبالر اور "پیلے آف فلسطین” کے لقب سے مشہور سلیمان العبید اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے۔

فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق قومی ٹیم کے سابق اسٹار سلیمان العبید کی شہادت اس وقت ہوئی جب وہ غزہ میں امداد کے منتظر افراد کے ہمراہ موجود تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق 41 سالہ سلیمان العبید نے اپنے کیریئر میں 100 سے زائد گول اسکور کیے۔

وہ فلسطینی عوام میں بے حد مقبول تھے اور ان کی فٹبال کے شعبے میں خدمات کے باعث انہیں فلسطین کا پیلے کہا جاتا تھا۔

العبید اپنے پیچھے اہلیہ اور پانچ بچوں کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلیمان العبید کی شہادت کے بعد اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینی ایتھلیٹس کی تعداد 662 ہو چکی ہے، جن میں 321 فٹبال سے وابستہ افراد شامل ہیں۔ ان میں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ کوچز، ریفری، منتظمین اور کلب بورڈ کے ارکان بھی شامل ہیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔