پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 281 رنز کا ہدف دیا تھا، ڈیبیو کرنے والے حسن نواز 54 گیندوں پر 63 رنز بناکر ٹاپ اسکور رہے۔
کپتان محمد رضوان 53 اور بابر اعظم نے47 رنز بنائے جبکہ حسین طلعت41 اور سلمان آغا نے 23 رنز اسکور کیے۔
شاہین آفریدی 4 اور نسیم شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
ڈیبیو کرنے والے حسن نواز نے شاندار پرفارمینس دکھاتے ہوئے 63 رنز بنائے، جبکہ حسین طلعت 41 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.