اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

پاکستان فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار بوائز ٹیم کے ساتھ خاتون منیجر تعینات

10 اگست, 2025 14:41

پاکستان فٹ بال کی تاریخ میں پہلی بار بوائز ٹیم کے ساتھ خاتون منیجر کو تعینات کر دیا گیا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے عروج سہیل بٹ کو پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم کا منیجر مقرر کیا ہے۔

عروج سہیل بٹ پی ایف ایف میں بطور سیف گارڈنگ افسر کام کر رہی ہیں جبکہ وہ فیفا اور اے ایف سی کی سند یافتہ سیف گارڈنگ افسر بھی ہیں۔

پی ایف ایف نے یہ قدم فیفا کی ہر کسی کو یکساں مواقع دینے کی پالیسی کے تحت اٹھایا ہے۔

واضح رہےکہ پاکستان انڈر 17 فٹ بال ٹیم اس سال ساف چیمپین شپ اور ایشین کوالیفائیر میں حصہ لے گی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔