اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

اسرائیلی دہشتگردی سے اب تک کتنے کھلاڑی شہید ہوچکے؟ اعداد و شمار جاری

11 اگست, 2025 11:25

غزہ میں جاری اسرائیلی دہشتگردی سے اب تک عالمی شہرت یافتہ فلسطینی فٹبالر سلیمان عبید سمیت 662 فلسطینی کھلاڑی اور اسپورٹس عہدیدار شہید ہو چکے ہیں۔

فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق اکتوبر 2023 سے غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے 288 کھیلوں کے میدان، اسٹیڈیم، جم اور کلب تباہ کر دیے۔

ایسوسی ایشن نے بتایا کہ بمباری سے غزہ میں فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کا ہیڈکوارٹر بھی مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں 52 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ اسرائیلی محاصرے اور جبری قحط کے باعث غذائی قلت سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 217 ہو گئی، جن میں 100 بچے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، الجزیرہ کے صحافی سمیت کئی افراد شہید

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔