حیدر علی پر زیادتی کا الزام لگانے والی لڑکی کون؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

Who Is the Girl Accusing Haider Ali of Rape? Key Details Revealed
قومی کرکٹر حیدر علی پر ایک برٹش پاکستانی خاتون کی جانب سے لگائے گئے مبینہ زیادتی کے الزام کے حوالے سے تحقیقات میں نئے حقائق سامنے آ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ خاتون اور حیدر علی کے درمیان دو ہفتوں سے رابطہ تھا، اور وہ 23 جولائی کو مانچسٹر کے ایک ہوٹل میں پہلی بار ایک دوسرے سے ملے تھے، جس کے بعد دونوں نے لنچ بھی کیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق خاتون کی عمر 20 سال سے زائد ہے اور پہلی ملاقات کے بعد اس نے یکم اگست کو انگلینڈ کے علاقے کینٹ کے شہر ایشفورڈ جا کر حیدر علی سے دوبارہ ملاقات کی۔ دونوں نے وہاں نہ صرف لنچ کیا بلکہ شہر میں چہل قدمی بھی کی۔ ریسٹورنٹ میں موجود دو گواہوں کے مطابق حیدر علی اور خاتون خوشگوار موڈ میں گپ شپ کر رہے تھے اور ہنس رہے تھے۔ بعد ازاں دونوں کو بغیر کسی تکرار کے اسٹیشن کی جانب جاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون نے مانچسٹر سے ایشفورڈ تک کا تقریباً چار گھنٹے کا سفر تنہا طے کیا، اور 4 اگست کو حیدر علی پر زیادتی کا الزام عائد کیا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ان ملاقاتوں کے دوران خاتون نے کسی بھی مرحلے پر کوئی تشویش یا ناپسندیدگی کا اظہار نہیں کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق خاتون اور حیدر علی کے درمیان ہونے والے پیغامات اور فون ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملاقاتوں کے بعد بھی دونوں کے درمیان رابطہ معمول کے مطابق رہا۔
ذرائع کے مطابق خاتون، حیدر علی کی مداح تھیں اور 2023 سے سوشل میڈیا کے ذریعے ان سے رابطے میں تھیں۔
پولیس نے حیدر علی کو 5 اگست کو حراست میں لیا اور 7 اگست کو ضمانت پر رہا کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے مقدمات میں، پولیس صرف اسی صورت میں ضمانت دیتی ہے جب الزامات کی بنیاد پر خاطر خواہ شواہد موجود نہ ہوں۔ حیدر علی نے اپنے بیان میں خود کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے ریپ کے الزام کی سختی سے تردید کی ہے۔
گریٹر مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ واقعہ 23 جولائی کو پیش آیا، اور 4 اگست کو شکایت موصول ہونے کے بعد اگلے ہی دن حیدر علی کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی مدد جاری ہے جبکہ خاتون کی شناخت فی الحال ظاہر نہیں کی گئی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.