اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

سچن ٹنڈولکر کے بیٹے نے منگنی کرلی؛ لڑکی کون؟

14 اگست, 2025 11:46

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر نے منگنی کرلی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر کی منگنی معروف بزنس مین روی گھائی کی پوتی اور قریبی دوست ثانیہ چندوک سے ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگنی کی یہ تقریب نہایت نجی نوعیت کی تھی، جس میں دونوں خاندانوں کے صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔ تاحال دونوں خاندانوں کی جانب سے منگنی کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

ثانیہ چندوک ممبئی کے معروف کاروباری خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور ارجن ٹنڈولکر کی دیرینہ دوست بتائی جاتی ہیں۔ ارجن، جو 25 برس کے ہیں، فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر کے طور پر کھیلتے ہیں اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

 انہوں نے اپنے ڈومیسٹک کیریئر کا آغاز 2020-21 کے سیزن میں ممبئی کی ٹیم سے کیا تھا، جب کہ اس سے قبل وہ انڈر 19 انڈین ٹیم کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔