اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

ارجن کی منگنی؛ سچن ٹنڈولکر کی بہو سانیہ چاندوک کون ہیں؟

15 اگست, 2025 12:34

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر نے ممبئی کے معروف بزنس مین کی پوتی ثانیہ چندوک سے منگنی کرلی۔

کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر نے 13 اگست 2025 کو ممبئی میں ایک نجی اور سادہ تقریب میں سانیہ چاندوک سے منگنی کرلی۔ اس تقریب میں صرف قریبی عزیز و اقارب اور چند خاص دوست شریک ہوئے، اور اسے مکمل طور پر نجی رکھا گیا۔

سانیہ چاندوک کا تعلق ممبئی کے ایک معروف اور خوشحال کاروباری خاندان سے ہے۔ ان کے دادا، روی گھئی، "گراوسز گروپ” کے سربراہ ہیں، جو مہمان نوازی اور خوراک کے شعبے میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ اس گروپ کے تحت کئی بین الاقوامی ہوٹل اور مشہور برانڈ "بروکلین کریمری” کام کر رہے ہیں۔

سانیہ نے لندن کے ایک ممتاز تعلیمی ادارے سے بزنس مینجمنٹ کی ڈگری حاصل کی ہے، جب کہ 2024 میں انہوں نے عالمی ویٹرنری سروس کے اے بی سی پروگرام کے تحت ویٹرنری ٹیکنیشن کا بین الاقوامی سند نامہ بھی حاصل کیا۔ پیشہ ورانہ طور پر وہ "مسٹر پاوز اسٹور” کی بانی اور منتظم ہیں، جو ممبئی میں پالتو جانوروں کی دیکھ بھال کے حوالے سے ایک معروف اور معیاری ادارہ سمجھا جاتا ہے۔

ارجن ٹنڈولکر کرکٹ کے میدان میں ریاست گووا کی نمائندگی کرتے ہیں اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ممبئی انڈینز کا حصہ ہیں۔ وہ بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں عمدہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔

اگرچہ دونوں خاندانوں کی جانب سے اس منگنی پر باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔