اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

13 سالہ سید محمد ہادی جعفری نے پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیت لیا

17 اگست, 2025 18:29

تائیکوانڈو کے ماہر 13سالہ پاکستانی سید محمد ہادی جعفری نے ملائشیا انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں ایشیا بھر کے ٹاپ ایتھلیٹس کو شکست دیدی۔

پاکستان کے نوجوان باصلاحیت کھلاڑی سید محمد ہادی جعفری نے ایک بار پھر ملک کا نام روشن کر دیا ہے، قطر اوپن میں سلور میڈل اور ملائشیا کپ میں گولڈ جیتنے کے بعد اب ہادی نے ایک اور گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا ہے، جوکہ قوم کیلئے باعثِ فخر ہے۔

صرف 13 سال کی عمر میں وہ عالمی سطح کے کھلاڑیوں کو مہارت، یکسوئی اور جذبے سے شکست دے رہے ہیں — اور یہ ثابت کر رہے ہیں کہ وہ مستقبل کے چمکتے ہوئے ستاروں میں سے ایک ہیں۔

ہادی کا کہنا ہے اگر مجھے بھرپور سہولتیں اور سپورٹ دی جائیں تو میں انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کے لیے میڈلز جیت سکتا ہوں۔ میرا ہر میڈل پاکستان کے لیے ہوتا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باعث ہادی جیسے باصلاحیت کھلاڑی ورلڈ چیمپئن شپس میں شرکت سے محروم رہ جاتے ہیں۔

ملائیشیا انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں ہادی نے کمبوڈیا، سنگاپور، تھائی لینڈ اور چین کے کھلاڑیوں کے خلاف مسلسل چار فائٹس جیت کر گولڈ میڈل حاصل کیا، اور پاکستان کا پرچم بلند کیا۔

 گولڈ میڈل جیت کر اپنے نوجوان کیرئیر میں ایک اور شاندار کامیابی حاصل کی۔ سید محمد ہادی جعفری جو ساتویں جماعت کے طالب علم ہیں، نے کمبوڈیا، سنگاپور، تھائی لینڈ اور چین کے مخالفین کو لگاتار چار باؤٹس میں زیر کر کے ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 2023 میں قطر میں اپنے ڈیبیو فائٹس میں، ہادی نے حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار مختلف ممالک کے کھلاڑیوں کو شکست دی۔ ان میں ایک ایسا کھلاڑی بھی شامل تھا جو آج ورلڈ چیمپئن شپ میں میڈل جیت چکا ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔