بابر اور رضوان آؤٹ! تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

babar-and-rizwan-out-pakistan-squad-announced-for-tri-nation-t20-series-and-asia-cupمتحدہ-عرب-امارات-میں-ہ
متحدہ عرب امارات میں ہونے والی 3 ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی ٹرائی نیشن سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں ہوگی جب کہ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک ابو ظبی اور دبئی میں منعقد ہوگا۔
17 رکنی اسکواڈ کا اعلان سلیکٹر اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پریس کانفرنس میں کیا۔
سلمان علی آغا کو 17 رکنی اسکواڈ کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے، اس کے علاوہ اسکواڈ میں فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، صائم ایوب، خُوش دل شاہ، حسین طلعت شامل ہیں۔
محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث، ابرار احمد، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز،صاحب زادہ فرحان، سلمان مرزا اور سفیان مقیم بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نو میں سے چھ میچز جیتے ہیں، ایک میچ ہم آخری بال پر ہارے، ہماری ٹیم میں زیادہ تبدیلی نہیں ہے، سلمان مرزا کو بنگلا دیش میں پرفارمنس کی وجہ سے رکھا ہے۔
عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ یہ ایک جیسا گروپ ہے جو کھیل رہا ہے، امید ہے کہ یہ کھلاڑی جو چل رہے ہیں وہ آگے بھی اچھا کریں گے، ٹی ٹوئنٹی اگر سیدھے بلے سے کھیلنا ہے تو پھر ٹی ٹوئنٹی کھیلنی نہیں چاہیے، صائم، صاحبزادہ اور فخر زمان اچھا کھیل رہے ہیں ان پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی کھلاڑی کی فارم کو تین میچز کی فارم پر جانچنا ایک سخت فیصلہ ہے، بابر نے پہلا میچ اچھا کھیلا، انہیں کچھ ایریاز میں بہتر کرنے کا کہا گیا ہے، صاحبزادہ فرحان چھ میچز میں سے تین میں مین آف دی میچ رہے ہیں۔
عاقب جاوید کے مطابق بابر اعظم اور محمد رضوان اس سے پہلے تین سیریز میں نہیں تھے، بابر اور رضوان دیگر کی طرح کھیلیں گے تو ضرور ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے، ان کے ساتھ کسی کو پرابلم نہیں ہے لیکن اس وقت ہمارے پاس آپشنز اچھے ہیں۔ صائم ، فخر اور صاحبزادہ فرحان ہی ٹاپ آرڈر میں تھے۔ کسی کھلاڑی کو دو تین میچز کی بنیاد پر زیر غور نہ لانے والی بات درست نہیں، ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ اب ہم بابر اور رضوان کو زیر غور کبھی نہیں لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی سینئرز کے پاس بگ بیش کا موقع ہے، جو اچھا پرفارم کریں گے وہی ٹیم میں آئیں گے، پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم انڈیا کو ہرا سکتی ہے، انڈیا پاکستان کا میچ بہت بڑا ہوتا ہے، یہ 17 رکنی اسکواڈ کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتا ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.