ایشیا کپ: پاک بھارت میچ میں ٹی وی اشتہار کے 10 سیکنڈز کا ریٹ جانیے

ایشیاکپ 2025؛ بھارت کی میزبانی کو بڑا دھچکا (فوٹو: فائل)
ایشیاء کپ 2025 میں پاک بھارت میچز کی وجہ سے اسپانسرشپ اور اشتہارات کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت میچ کے دوران ٹی وی اشتہار کا ریٹ 10 سیکنڈز کا 16 لاکھ بھارتی روپے ہوگیا جب کہ کوپریز ینٹنگ پارٹنرشپ کا ریٹ 18 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈیجیٹل ایڈ ریٹس میں کوپریزینٹنگ اور ہائی لائٹس پارٹنر 30، 30 کروڑ بھارتی روپے میں دستیاب ہے جب کہ کوپاورڈ پیکج 18 کروڑ بھارتی روپے میں دستیاب ہے، رائٹس ہولڈرز کو ایشیاء کپ کی ریکارڈ ویور شپ کی اُمید ہے۔
ایسوسی ایٹ پارٹنرشپ کا ریٹ 13 لاکھ بھارتی روپے رکھا گیا ہے اور اشتہار کے پیکج کی قیمت 4.48 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ 9 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو گا جس میں پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔
پاک بھارت میچ 14 ستمبر کو شیڈولڈ ہے، سپر فور میں ممکنہ ٹاکرا 21 ستمبر کو ہوگا جبکہ فائنل میں پہنچنے کی صورت میں پاک بھارت تیسرا ٹاکرا بھی ممکن ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.