اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

سرفراز کا سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ کیلئے قومی اسکواڈ پر اطمینان کا اظہار

18 اگست, 2025 17:05

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کیلئے اعلان کردہ اسکواڈز کی مکمل حمایت کرتے ہوئے ٹیم کی  اچھی کارکردگی کی امید ظاہر کردی۔

کراچی میں ایک نجی تقریب کے دوران صحافیوں سے کی گئی گفتگو میں سرفراز احمد نے کہا کہ‘ سہہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ کیلئے نئے کھلاڑیوں کو موقع ملنے کی خوشی ہے، امید کرتا ہوں ان فیصلوں سے  ایک نئی ٹیم سامنے آئےگی‘۔

 سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ اور سہہ ملکی سیریز کیلئے ایک اچھی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے،اسکواڈ میں نئے کھلاڑیوں سلمان مرزا، صاحبزادہ فرحان اور حسن نواز ، حسین طلعت کو موقع دیا گیا ہے یہ کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گےجبکہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی کنڈیشنز  پاکستان کے حق میں ہوں گے اور یہ کنڈیشنز  نئی کھلاڑیوں کیلئے  بھی مددگار ہوں گی‘ ۔

سرفراز احمد کے مطابق ماضی میں بھی  یو اے ای میں ہوئے میچز میں  پاکستان کا ریکارڈ  اچھا  رہا ہے، امید ہے کہ ٹیم ایک بار پھر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

دوران گفتگو سرفراز احمد  نے  اوپنر فخر زمان کو  قومی ٹیم کی اہم شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ فخر زمان پاکستان کی بیٹنگ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں‘۔

دوسری جانب سرفراز نے اولمپک گیمز میں کرکٹ کی شمولیت  کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی پاکستان نہ صرف کوالیفائی کرے گا بلکہ  قومی  ٹیم سونے کا تمغہ بھی جیت کر لوٹے گی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔