اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

پاکستان انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ کا ٹائٹل وزیرستان واریئرز نے اپنے نام کر لیا

28 اگست, 2025 10:35

پاکستان انڈر 16فٹبال چیمپئن شپ کا ٹائٹل وزیرستان واریئرز نے اپنے نام کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے زیرِ اہتمام فٹبال ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت نیشنل فٹ بال چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔

وزیرستان واریئرز نے فائنل میں کراچی لائٹس کو 0 – 4 سے شکست دے دی۔

پاکستان انڈر 16فٹبال چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 8 ٹیموں نے حصہ لیا۔

پاکستان انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ 22 سے 27 اگست تک اسلام آباد میں کھیلی گئی، لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نے فاتح ٹیم اور رنر اپ میں انعامات تقسیم کیے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔