اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

سی پی ایل: ویسٹ انڈین بلے باز کا انوکھا کارنامہ، ایک گیند پر 22 رنز جڑدیے

29 اگست, 2025 22:25

کیریبیئن پریمیئر لیگ 2025 میں ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر روماریو شیفرڈ نے کرکٹ کے میدان میں دھوم مچادی۔ سینٹ لوشیا کنگز کے خلاف میچ میں شیفررڈ نے ایک ہی اوور میں 3 چھکے لگا کر ایک گیند پر 22 رنز سمیٹ کر شائقین کو حیران کردیا۔

کیریبیئن پریمیئر لیگ میں سینٹ لوشیا کے ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں گیانا ایمازون واریئرز کا مقابلہ سینٹ لوشیا کنگز سے تھا۔

ایمازون واریئرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز اسکور کیے۔

اس اننگز میں ایمازون واریئرز کے بیٹر روماریو شیفرڈ نے ایک منفرد کارنامہ سرانجام دیا جہاں انہوں مخالف ٹیم کے بولر اوشین تھامس سے ایک لیگل گیند پر 22 رنز سمیٹے۔

یہ ناقابل یقین واقعہ میچ کے 15ویں اوور کے دوان پیش آیا جب کنگز کے کپتان ڈیوڈ ویزے نے فاسٹ بولر او شین تھامس کو اٹیک پر لانے کا فیصلہ کیا مگر یہ فیصلہ ان کی ٹیم کے لیے مہنگا ثابت ہوا۔ تھامس نے ایک چوکا کھانے کے بعد مسلسل نو بالز اور وائیڈ کرائیں، جن پر شیفرڈ نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور گیند کو بار بار باؤنڈری کے پار پہنچایا۔

یوں اضافی گیندوں کے ساتھ روماریو شیفرڈ کے چھکوں نے مل کر ایک گیند پر 22 رنز کا منفرد ریکارڈ بنا ڈالا اور بولر نے اس اوور میں مجموعی طور پر 33 رنز دے ڈالے۔

روماریو شیفرڈ 34 گیندوں پر 73 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے اور اپنی ٹیم کو مقررہ 20 اوورز میں 202 رنز تک پہنچایا۔

تاہم روماریو شیفرڈ کی طوفانی اننگز اور گڈاکیش موتی کی شاندار بولنگ بھی ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکی۔ سینٹ لوشیا کنگز نے دلچسپ مقابلے کے بعد گیانا ایمیزون وارئیرز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔

کنگز کی جیت میں اکیم آگسٹے کا کردار فیصلہ کن رہا جنہوں نے صرف 35 گیندوں پر 73 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔

کامیابی کے بعد سینٹ لوشیا کنگز پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگئی ہے اور اگلے میچ میں ان کا مقابلہ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس سے ہوگا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔