حیدر علی کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی

Important developments in the rape case against Haider Ali
لندن: پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف زیادتی کیس ناکافی شواہد کے باعث خارج کردیا گیا۔
لندن پولیس ذرائع کے مطابق پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے زیادتی کیس میں الزامات ثابت نہ ہوسکے، پولیس نے اضافی وقت لیا لیکن کوئی الزام ثابت نہ ہوسکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حیدر علی کو چند گھنٹے میں پاسپورٹ بھی واپس مل جائے گا۔
اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ کرکٹر حیدر علی کے زیادتی کیس سے بری ہونے کے امکانات ہیں، پولیس کو ان کے خلاف زیادتی کے ٹھوس ثبوت نہیں ملے۔
ثبوت نہ ہونے پر ان پر فرد جرم عائد نہیں ہوسکتی، پولیس نے کل انھیں پاکستان جانے کی اجازت دے دی ہے۔
پاکستان نژاد برطانوی لڑکی نے حیدر علی پر گزشتہ ماہ زیادتی کا الزام لگایا تھا۔
واضح رہے کہ پولیس نے حیدر علی کو ابتدائی تحقیقات کے بعد ضمانت پر رہا کیا تھا، انھیں موبائل فون بھی پولیس نے فرانزک کے بعد واپس کردیا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ تحقیقات مکمل ہونے تک قومی کرکٹر برطانیہ سے باہر نہیں جاسکیں گے۔
یاد رہے کہ مانچسٹر پولیس کا کہنا تھا کہ 4 اگست کو شکایت موصول ہوئی تھی جس کے بعد نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد ضمانت پر رہا کیا جب کہ یہ واقعہ مبینہ طور پر 23 جولائی کو مانچسٹر کی حدود میں پیش آیا۔
واقعہ پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آیا تھا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.