کوہلی کا بنگلورو میں بھگدڑ مچنے کے واقعے پر جذباتی بیان سامنے آگیا

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے آئیکن ویرات کوہلی نے ایک جذباتی پیغام میں 4 جون کو پیش آئے واقعے کے متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کیا ہے۔
مذکورہ واقعہ ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلورو میں 2 مختلف مقامات پر پیش آیا جہاں آر سی بی کی جیت کے بعد جشن منانے کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہجوم اس وقت بے قابو ہوا جب شائقین کی بڑی تعداد ایم چنا سوامی اسٹیڈیم کے باہر جمع ہوگئی جہاں کرناٹکا اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ٹیم کے اعزاز میں تقریب رکھی گئی تھی۔
واقعے کے بعد کوہلی نے سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار بھی کیا تھا جس کے بعد کئی صارفین اور معروف کھیلوں کی شخصیت نے کرکٹر پر تنقید کی۔
اب کوہلی نے اپنے تفصیلی بیان میں کہا ہے کہ زندگی آپ کو 4 جون جیسے دل ٹوٹنے کے واقعے کے لیے تیار نہیں کرتی، ہماری فرنچائز کی تاریخ کا سب سے خوشگوار لمحہ ہولناک واقعہ میں تبدیل ہوگیا۔
اسٹار کرکٹر نے کہا کہ کئی روز تک میں ان افراد کے بارے میں سوچتا رہا اور دعا کرتا رہا جنہوں نے اپنی قیمتی جان اس سانحے میں گنوائی اور ان لوگوں کے بارے میں بھی جو اس بھگدڑ میں زخمی ہوئے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.