برطانیہ میں زیادتی کیس سے ڈسچارج کرکٹر حیدر علی پاکستان روانہ

Cricketer Haider Ali, discharged from rape case in UK, leaves for Pakistan
برطانیہ میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار قومی کرکٹر حیدرعلی کیس خارج ہونے کے بعد لندن سے پاکستان کےلیے روانہ ہوگئے۔
اس موقع پر قومی کرکٹر کو ان کےدوستوں نے ائرپورٹ پر نیک تمناؤں کےساتھ رخصت کیا۔
مانچسٹر پولیس نے 4 اگست کو حیدر علی کے خلاف مبینہ جنسی زیادتی کی شکایت موصول ہونے کے بعد تحقیقات شروع کی تھیں، جس کا واقعہ 23 جولائی کو مبینہ طور پر مانچسٹر میں پیش آیا تھا۔
برطانوی پولیس نے کو قومی کرکٹر کو گرفتارکرنے کے دو دن بعد رہا کردیا تھا۔بعد ازاں تفتیش میں ان پر لگے الزامات ثابت نہ ہوسکےجس کی بناپر کیس بند کردیا تھا۔ پاسپورٹ ملنے کے بعد حیدرعلی کی وطن واپسی ممکن ہوئی ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.