جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کی تاریخوں اور وینیوز کا اعلان

Dates and venues of South Africa's tour of Pakistan announced
پی سی بی نے جنوبی افریقا کے دورہ پاکستان کی تاریخوں اور مقامات کا اعلان کردیا۔
پاکستان 12 اکتوبر سے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ میں شامل دو میچز کی سیریز میں جنوبی افریقا کی میزبانی کرے گا۔
پی سی بی کے مطابق ٹیسٹ میچز بالترتیب لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ 12 تا 16 اکتوبر اور دوسرا ٹیسٹ 20 تا 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
Pakistan to host South Africa for 2️⃣ Tests, 3️⃣ T20Is and 3️⃣ ODIs 🚨
🗓️ 12 October – 8 November
🏟️ Lahore, Rawalpindi and FaisalabadMore details ➡️ https://t.co/h6FL6oyMmz#PAKvSA pic.twitter.com/eQUO7OdjM7
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 6, 2025
تین ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 اکتوبر کو راول پنڈی جبکہ باقی دو میچز 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
بعد ازاں تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز فیصل آباد میں کھیلی جائے گی۔ میچز چار، چھ اور آٹھ نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
فیصل آباد 17 برس بعد ون ڈے انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کرے گا۔ کراچی میں کوئی بھی میچ شیڈول نہیں ہوسکا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.