پاکستان نے افغانستان کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کر دی

شارجہ: پاکستان نے سہ فریقی سیریز کے فائنل میں افغانستان کو شکست دیکرسیریز جیت لی۔
جی ٹی وی نیوز کے مطابق پاکستان نے افغانستان کو فائنل میں75رنز سے شکست دی جبکہ افغانستان کے 9بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔
راشد خان 17اور صدیق اللہ اتل 13رنز بنا سکے جبکہ درویش رسولی،عظمت اللہ اور کریم جنت کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔
پاکستان نے پہلے کھیل کر 8وکٹوں پر141رنز بنائےجبکہ فخر زمان 27 اور محمد نواز نے25رنز کی اننگز کھیلی۔
سلمان آغا24،صائم ایوب17،فہیم اشرف کے 15رنز بنائے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.