معروف پاکستانی کھلاڑی میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

Renowned Pakistani Athlete Dies of Heart Attack During Match
کبڈی کے میدان میں معروف کھلاڑی ماکھا جٹ جہانیاں منڈی والا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
ضلع وہاڑی میں کبڈی کے میدان میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں معروف کھلاڑی ماکھا جٹ جہانیاں منڈی والا دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ایک مقامی کبڈی میچ میں حصہ لے رہے تھے۔ دورانِ کھیل اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ زمین پر گر پڑے۔ موقع پر موجود افراد نے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی، تاہم دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی علاقے جہانیاں منڈی میں ادا کی جائے گی، جہاں علاقے بھر سے افراد کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
ماکھا جٹ کے انتقال کی خبر نے کبڈی کے حلقوں کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر شافع حسین اور سیکریٹری محمد سرور رانا نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سیکریٹری سرور رانا کا کہنا تھا کہ یہ ایک نہایت دلخراش واقعہ ہے، کھیل کے میدان میں کسی کھلاڑی کی زندگی کا اس طرح ختم ہو جانا ہم سب کے لیے ناقابلِ برداشت صدمہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماکھا جٹ ایک باصلاحیت، پرعزم اور جانفشاں کھلاڑی تھے، جن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.