اتوار، 12-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت کم کردی گئی، نئی قیمت کتنی ہے؟

11 ستمبر, 2025 16:44

دبئی: ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی قیمت کم کردی گئی۔ 

رپورٹ کے مطابق ٹکٹ کی مانگ میں کمی کے بعد منتظمین نے ٹکٹ کی قیمتیں کم کردی ہے اور اب پاک بھارت میچ کےٹکٹ کی قیمت 475 درہم سے کم کرکے 350 درہم کردی گئی ہے۔

ایشیا کم میں 14 ستمبر کو دبئی میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے لیے ٹکٹس کی فروخت کا سلسل جاری ہے تاہم ٹکٹس کی مانگ توقعات سے کم ہے۔

حکام کے مطابق  پریمیئم انکلوژر کے زیادہ تر ٹکٹس تاحال خالی ہیں اور  منتظمین میچ سے قبل تمام ٹکٹس کی فروخت کے لیے کوشاں ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل   شائقین کرکٹ نے پاک بھارت میچ کے ٹکٹس مہنگے ہونے کا شکوہ کیا تھا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔