اتوار، 12-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

ایشیا کپ؛ سری لنکن بلے بازوں کا جادو چل گیا، بنگلا دیش ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست

13 ستمبر, 2025 23:59

ایشیا کپ ٹی 20 کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے بنگال کا جادو غائب کردیا۔ بنگلا دیشی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کردیا ہے۔

سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلا دیش کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے تاہم 140 رنز کا ہدف سری لنکا نے 15 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں کامیاب ثابت ہوا، بنگلا دیش کی بیٹنگ اننگز کے آغاز میں مشکلات کا شکار رہی۔

دونوں اوپنرز تنزید حسن اور پرویز حسین بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، ابتدائی جھٹکوں کے بعد کپتان لٹن داس نے 28 رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ بھی بڑی شراکت قائم نہ کر سکے۔

درمیانی اوورز میں توحید ہری دَے صرف 8 رنز پر رن آؤٹ ہوئے جب کہ ماحدی حسن 9 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، اس موقع پر مڈل آرڈر کے بلے باز جاکر علی اور شمیم حسین نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو سنبھالا دیا۔

جاکر علی نے 34 گیندوں پر 41 رنز کی شاندار ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جب کہ شمیم حسین نے 34 گیندوں پر 42 رنز بنا کر ٹیم کے اسکور کو مستحکم کیا، دونوں بلے بازوں کے درمیان قیمتی 86 رنز کی شراکت داری نے بنگلہ دیش کو قابلِ دفاع اسکور تک پہنچایا۔

بنگلا دیش کا 140 رنز کا ہدف سری لنکا نے صرف 14.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، سری لنکن بلے بازوں نے 32 گیندیں قبل ہی پوراکرلیا۔

ٹی 20 کرکٹ میں دونوں ٹیمیں اب تک 20 مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں، جن میں سری لنکا نے 12 اور بنگلا دیش نے 8 میچ جیتے ہیں۔

مردوں کے ٹی 20 ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 2 میچ کھیلے گئے ہیں، جن میں ایک ایک جیت دونوں ٹیموں کے حصے میں آئی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔