اتوار، 12-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

ایشیا کپ 2025؛ بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

14 ستمبر, 2025 10:00

دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2025 کے چھٹے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں گروپ اے کا ہائی وولٹیج میچ دبئی میں کھیلا گیا جہاں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح لڑکھڑا گئی ، ٹاپ آرڈر آؤٹ آف آرڈر ہوگیا، قومی ٹیم بھارت کو جیت کیلئے 128 رنز کا ہدف دے سکی۔

پاکستانی ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔ پاکستانی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقرر 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 127 رنز بناسکی۔

بھارت کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ  پہلی ہی گیند پر گری، صائم ایوب  پانڈیا کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حارث تھے جو 6 کے مجموعی اسکور پر  3 رنز بنا کر بمراہ کے ہاتھوں وکٹ گنوا بیٹھے۔

45 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں اکشر پٹیل نے آؤٹ کیا۔ ان کے بعد پاکستانی کپتان سلمان آغا بھی 3 رنز بنا کر اکشر پٹیل کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔

سلمان آغا کے بعد آنے والے بلے باز حسن نواز  بھی64 کے مجموعی اسکور پر 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انہیں کلدیپ یادیو نے آؤٹ کیا۔ ان کے بعد حسن نواز  بھی پہلی ہی گیند پر کلدیپ یادیو کا شکار بن گئے۔

83 رنز پر صاحبزادہ فرحان بھی ہمت ہار گئے اور کلدیپ یادیو کو  وکٹ دے بیٹھے، انہوں نے 44 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔ پاکستان کی آٹھویں وکٹ 97 رنز پر گری جب فہیم اشرف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کیخلاف پاکستان کی نویں وکٹ 111 رنز  پرگری، سفیان مقیم 10رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شاہین آفریدی نے شاندار  بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو سہارا دیا اور 16 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 33 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 3، بمراہ اور اکشر پٹیل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، پاکستان ٹیم  ان ہی 11 کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اتری ہے جنھوں نے عمان کے خلاف پاکستان کو 93 رنز سے فتح دلوائی تھی۔

6 ماہ کے دوران دونوں ٹیمیں دوسری بار آمنے سامنے ہیں، اس سے قبل پاکستان اور بھارت چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں مدمقابل آئے تھے۔

حالیہ کارکردگی کے لحاظ سے دونوں ٹیمیں بہترین فارم میں ہیں۔ بھارت نے ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف 9 وکٹوں سے فتح حاصل کی جبکہ پاکستان نے افغانستان اور یو اے ای کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز اپنے نام کی۔

بھارت نے اب تک 19 میچوں میں سے 10 میں کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان نے 6 جیتے ہیں۔ پاکستان کی بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں آخری فتح 2022 میں آئی تھی۔

بھارت 8 بار ایشیا کپ کا چیمپئن بن چکا ہے جبکہ پاکستان نے یہ اعزاز صرف 2 مرتبہ حاصل کیا ہے۔

حالیہ کارکردگی کے لحاظ سے دونوں ٹیمیں بہترین فارم میں ہیں، بھارت نے ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف 9 وکٹوں سے فتح حاصل کی جبکہ پاکستان نے افغانستان اور یو اے ای کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز اپنے نام کی۔

بھارت نے اب تک 19 میچوں میں سے 10 میں کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان نے 6 جیتے ہیں، پاکستان کی بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں آخری فتح 2022 میں آئی تھی۔

بھارت 8 بار ایشیا کپ کا چیمپئن بن چکا ہے جبکہ پاکستان نے یہ اعزاز 2 مرتبہ حاصل کیا ہے۔ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم نے پریکٹس کے بجائے آرام کو ترجیح دی جبکہ بھارتی ٹیم نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔