ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا، میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی ان فٹ

pakistan-and-india-clash-in-asia-cup-key-indian-players-in-fit-before-match
ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے اہم میچ سے قبل بھارتی ٹیم کے نائب کپتان شبمن گل بڑے ٹاکرے سے قبل انجری کا شکار ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یو اے ای کے خلاف 20 رنز بنانے والے شبمن گل پریکٹس سیشن کے دوران ہاتھ پر چوٹ آئی ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بظاہر گل سخت تکلیف میں نظر آرہے تھے جو فزیو کے آنے کے بعد میدان سے باہر چلے گئے تھے۔
اس واقعے کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان سوریہ کمار یادیو اور ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر بلے باز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے نظر آئے۔
تاہم رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کچھ وقت میدان سے باہر گزارنے کے بعد شبمن گل واپس آئے اور اپنی پریکٹس دوبارہ شروع کی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.