مصافحہ نہ کرنے پر بھارتی ٹیم بڑی مشکل میں پھنس گئی، اہم فیصلہ ہوگیا

Indian team in big trouble for not shaking hands, important decision made
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے بھارتی کرکٹ ٹیم پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں کے رویے کو اسپرٹ آف کرکٹ کی خلاف ورزی تصور کیا جا رہا ہے جو کھیل کی روح کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ ٹورنامنٹ کی ڈسپلنری کمیٹی گزشتہ رات پیش آنے والے واقعے کا جائزہ لے رہی ہے۔
بھارتی ٹیم کے کپتان سوریہ کمار یادیو، کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف پر ممکنہ کارروائی کی جا سکتی ہے، جو کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے آغاز میں ٹاس کے دوران بھارتی کپتان سوریہ کمار یادیو نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ نہ ملایا، جبکہ میچ کے اختتام پر بھی بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی ٹیم سے مصافحہ کرنے سے انکار کر دیا اور فوری طور پر اپنے ڈریسنگ روم میں چلے گئے۔
کرکٹ کے روایتی آداب کے مطابق میچ کے خاتمے پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور آفیشلز ایک دوسرے سے ہاتھ ملا کر کھیل کا احترام کرتے ہیں، تاہم اس بار یہ رویہ نظر نہیں آیا جس پر ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے سخت نوٹس لیے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ ریفری تبدیل نہ کرنے تک پاکستان نے ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ ریفری کو ہٹانے کے لیے آئی سی سی کو خط لکھ دیا ہے، جس میں پاکستان نے موقف اپنایا ہے کہ میچ ریفری نے پاک بھارت میچ کے دوران آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ ریفری نے پاک بھارت میچ کے دوران سلمان علی آغا کو ہاتھ نہ ملانے کا کہا تھا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.