اتوار، 12-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

گلگت بلتستان میں پاک فوج کے زیرِ اہتمام پہلی نیشنل سرفرنگاہ میراتھن 2025 کا کامیاب انعقاد

15 ستمبر, 2025 11:25

21 کلو میٹر کی اس میراتھن میں پورے پاکستان سے ایک ہزار ایتھلیٹس نے حصہ لیا، جن میں گلگت بلتستان کے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی ایتھلیٹس بھی شامل تھے۔

سرفرنگا میراتھن نے نہ صرف کھیلوں بلکہ ایڈونچر ٹورازم کو بھی نئی پہچان دی۔ ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے اس ایونٹ کو یادگار قرار دیا اور کہا کہ ایسے ایونٹس علاقے میں صحت مند سرگرمیوں اور سیاحت کے فروغ کے ضامن ہیں۔

اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ تھے، جنہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے ایتھلیٹس میں انعامات تقسیم کیے۔ میراتھن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ایتھلیٹ کو چھ لاکھ روپے نقد دیے گئے۔ مجموعی طور پر چالیس لاکھ روپے کے انعامات، ٹرافیاں اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

اس کے علاوہ پہلے 50 نمایاں کارکردگی دکھانے والے ایتھلیٹس کو سرٹیفکیٹس اور  نقد انعامات دیے گئے، جن میں سے 26 کھلاڑیوں کا تعلق گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں سے تھا۔

شرکاء اور مقامی عوام نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ایونٹس نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے، صحت کو فروغ دینے، اور سیاحت کو ترقی دینے کا بہترین ذریعہ ہیں اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس طرح کی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔