جمعرات، 18-ستمبر،2025
جمعرات 1447/03/26هـ (18-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

انسانی اسمگلرز نے جعلی فٹبال ٹیم بنا کر سیالکوٹ سے جاپان پہنچا دی

16 ستمبر, 2025 20:59

اسلام آباد: انسانی اسمگلرز نے زمینی راستوں پر سختی کے بعد نیا طریقہ واردات اپناتے ہوئے جعلی فٹبال ٹیم بنا کر جاپان پہنچادی۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق 22 افراد پر مشتمل جعلی فٹبال ٹیم کو سیالکوٹ ایئرپورٹ سے جاپان پہنچا یا گیا جہاں جاپان نے جعلی دستاویزات ثابت ہونے پر تمام افراد کو واپس ڈی پورٹ کر دیا اور اسکینڈل میں ملوث ملزم ملک وقاص کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تھانہ ایف آئی اے گوجرانوالہ میں واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق تمام افراد کو فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کی طرح تربیت دی گئی، ملزم نے 22 افراد سے فی کس 40 لاکھ روپے وصول کیے۔

ایف آئی اے نے بتایاکہ ملزم نے فٹ بال فیڈریشن کی جعلی رجسٹریشن دستاویزات بنائیں، جعلی دستاویزات کے مطابق ملزمان کے جاپان میں فٹ بال میچ شیڈول تھے۔

ملزم نے وزارت خارجہ کے جعلی کاغذات بھی تیار کیے تھے،  22 افراد نے فٹ بال ٹیم کے روپ میں سیالکوٹ ائیرپورٹ سے فلائی کیا، جاپان ائیرپورٹ پر جعلی دستاویزات پکڑی گئیں۔

گرفتار ملزم نے اعتراف کیا کہ جنوری 2024 میں بھی جعلی فٹبال ٹیم میں 17 افراد کو جاپان بھجوایا تھا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔