بھارتی کھلاڑیوں کا ایشیاکپ میں نامناسب رویہ، بھارتی بورڈ عہدیدار نئی کہانی سامنے لے آئے

Indian board officials bring up new story about Indian players' inappropriate behavior in Asia Cup
دبئی میں ایشیا کپ میں پاک بھارت اہم میچ میں بھارتی کھلاڑیوں نے نامناسب رویہ اپنائے رکھا۔ تنقید بڑھی تو بے مقصد جواب دے کر جان چھڑانے کی کوشش کی گئی۔
اول تو بھارتی کپتان سوریا کمار نے ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا دوسرا میچ ختم ہونے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے روایت کے مطابق ہاتھ نہ ملاکر اسپورٹس مین اسپرٹ کی بھی دھجیاں اڑا دیں۔
قبل چند روز پہلے دبئی اسٹیڈیم میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ہاتھ ملایا تھا جس پر بھارت میں انھیں کڑی تنقید اور سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اس معاملے پر بی سی سی آئی آفیشل کا بیان سامنے آگیا بی سی سی آئی کے سینئر عہدیدار نے بیان میں کہا کہ اس قسم کا کوئی قانون نہیں جو کھلاڑیوں کو زبردستی مخالف ٹیم سے ہاتھ ملانے پر مجبور کرے۔
بھارتی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا دیکھیے اگر آپ کھیل کے قوانین کے حساب سے دیکھیں تو اس میں ایسا کچھ نہیں ہے کہ اپوزیشن سے ہاتھ ملانا ضروری ہے۔
بی سی سی آئی آفیشل کا کہنا تھا کہ یہ ایک جذبہ خیر سگالی اور ایک طرح کا کنونشن ہے، قانون نہیں، جس پر دنیا بھر میں کھیلوں کے میدان میں عمل کیا جاتا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اگر اس قسم کا کوئی قانون ہے ہی نہیں تو بھارت کرکٹ ٹیم کسی ایسی اپوزیشن سے ہاتھ ملانے کی پابند نہیں ہے جس کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہونے کی تاریخ رہی ہو۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.