ایشیا کپ2025: پاکستان کا یو اے ای کو جیت کیلئے 147 رنز کا ہدف

دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں پاکستان نے یو اے ای کو جیت کیلئے 147 رنز کا ہدف دیا ہے۔
ایشیا کپ میں گروپ اے کے میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ یو اے ای کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں۔ سفیان مقیم اور فہیم اشرف کی جگہ حارث رؤف اور خوشدل شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔
پاکستان کی اننگز
پاکستان نے یو اے ای کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز اسکور کیے۔ گرین شرٹس کی جانب سے فخر زمان نے 50 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شاہین شاہ آفریدی 14 گیندوں پر 29 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
اس کے علاوہ صائم ایوب صفر، صاحبزادہ فرحان 5، کپتان سلمان علی آغا 20، حسن نواز 3، خوشدل شاہ اور محمد نواز4، 4 اور محمد حارث 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
یو اے ای کی جانب سے جنید صدیق نے 18رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سمرن جیت سنگھ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
خیال رہے کہ یہ میچ جیتنے والی ٹیم سپر فور مرحلے میں پہنچ جائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کا ایونٹ میں سفر ختم ہوجائے گا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement