جمعرات، 18-ستمبر،2025
جمعرات 1447/03/26هـ (18-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

ایشیا کپ: میچ ریفری پائی کرافٹ کی پاکستان ٹیم کے کپتان اورمنیجر سے معافی

17 ستمبر, 2025 20:31

آئی سی سی کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان ٹیم کے کپتان اورمنیجر سے معافی مانگ لی۔

پی سی بی کے مطابق آئی سی سی کے متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مینجر اور ٹیم کے کپتان سے معذرت کی ہے۔

اینڈی پائی کرافٹ نے انڈیا پاکستان کے میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو مصافحہ کرنے سے منع کیا تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینڈی پائی کرافٹ کے اس عمل پر سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا۔

اینڈی پائی کرافٹ نے 14 ستمبر کے واقعے کو مس کمیونیکیشن کا نتیجہ قرار دے کر معذرت کی۔

آئی سی سی نے 14 ستمبر کو میچ کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری پر آمادگی کا اظہار کر دیا۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ میں میچ ریفری کے تبدیلی کے معاملے پر ڈیڈ لاک میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم پی سی بی کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد یو اے ای کے خلاف میچ  کے لیے میدان میں آئی ہے۔

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج دبئی اسٹیڈیم میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جانا تھا تاہم ریفری کے معاملے کی وجہ سے میچ تاخیر کا شکار ہوا۔

اس سے قبل خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ پاکستان میچ ریفری تنازع کی وجہ سے ایشیا کپ کا بائیکاٹ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج میچ میں اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری ہوں گے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔