پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مقابلے کی تیاریاں مکمل، میچ شیڈول کے مطابق ہوگا

Preparations complete for Pakistan vs UAE match; game will proceed as scheduled
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مقابلے کی تیاریاں مکمل، میچ شیڈول کے مطابق ہوگا۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم آج متحدہ عرب امارات کے خلاف ایشیا کپ کے میچ کے لیے پر امید ہے اور تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
ٹیم ذرائع کے مطابق میچ شیڈول کے مطابق ہی کھیلا جائے گا، تاہم اینڈی پائیکرافٹ بطور میچ ریفری پاکستان کی ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے کیونکہ وہ ریفری کی حیثیت سے تسلیم نہیں کیے گئے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ کے میچز سے اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کر رکھا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پائیکرافٹ کو ہٹایا نہ گیا تو پاکستان بقیہ میچز نہ کھیلنے کا مؤقف اختیار کر سکتا ہے۔
پی سی بی کے مطابق ممکنہ طور پر رچی رچرڈسن کو میچ کا ریفری مقرر کیا جائے گا تاکہ میچز بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہو سکیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement