جمعرات، 18-ستمبر،2025
بدھ 1447/03/25هـ (17-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

ایشیا کپ؛ پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 41 رنز سےشکست دے دی

18 ستمبر, 2025 00:25

پاکستان نے ایشیا کپ کے اہم میچ میں متحدہ عرب امارات کو 41 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ اگلا نہایت اہم میچ اکیس ستمبر کو بھارت سے ہوگا۔

پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے 17.4 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنائے۔

یو اے ای کی جانب سے راہول چوپڑا 35 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے ، دھروو پراشار 20، محمد وسیم 14 اور علیشان شرافو  نے 12 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ صائم ایوب اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یو اے ای نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹو ں کے نقصان پر 146 رنز بنائے جس میں فخر زمان 50 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے

شاہین شاہ آفریدی نے 29 رنز بنائے ، ان کے علاوہ سلمان آغا نے 20 سکور بنائے۔ صاحبزادہ فرحان 5 ، صائم ایوب صفر، حسن نواز 3، خوش دل شاہ 4 اور محمد حارث نے 18 رنز کی اننگز کھیلیں۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے جنید صدیق نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ سیمرنجیت سنگھ نے 3 اور دھروو پراشار نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

دوسری جانب اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستانی ٹیم اور مینجمنٹ سے معافی مانگ لی ہے اور اس ملاقات کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔