ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے

World Athletics Championships: Arshad Nadeem out of medal race
ٹوکیو: ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں اولمپین ارشد ندیم میڈل کی قسمت کا در نہ کھل سکا۔ فائنل مرحلے میں ارشد ندیم باہر ہوگئے۔
ارشد ندیم نے اپنی پہلی تھرو 82.73 کی پہلی باری میں ارشد کا ساتواں نمبر تھا اور دوسری باری میں ان کا تھرو فاول ہوگیا۔
اس طرح ارشد ندیم نے تیسری باری میں 82.75 میٹر تھرو کی تاہم وہ میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔
ابتدائی تین مرتبہ کے لیے ارشد ندیم کا ٹاپ 8 میں رہنا ضروری تھا کیونکہ فائنل میں مزید 3 باریاں ٹاپ 8 کو ملیں گی۔
دوسری جانب بھارت کے نیرج چوپڑا نے پہلی تھرو 83.65 کی پھینکی جب کہ ان ہم وطن کے سچن یادیو پہلی باری میں 86.29 میٹر کی تھرو کرنے میں کامیاب ہوئے۔
آج کے فائنل مقابلوں میں اسٹارٹ لسٹ کے مطابق ارشد ندیم نے تیسرے نمبر پر اپنی تھرو کی جب کہ پہلی تھرو جیولن ویبر اور دوسری تھرو اینڈرسن پیٹرز نے پھینکی۔
یاد رہے کہ گروپ بی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 85.28 میٹر کی تھرو کے ساتھ براہ راست فائنل میں جگہ بنائی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.