بدھ، 24-ستمبر،2025
منگل 1447/04/01هـ (23-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ؛ بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

21 ستمبر, 2025 09:48

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا  جو کہ بھارت نے 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

بھارت نے 11 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے ہیں، بھارت کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شبمن گل تھے جو 47 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

بھارتی کپتان سوریا کمار بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، انہیں حارث رؤف نے آؤٹ کیا۔ اس سے قبل بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ایشیا کپ میں آج پاک بھارت ٹاکرا  دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے، اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری ہیں۔ پاکستانی اسکواڈ میں آج 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
قومی ٹیم صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، حسین طلعت، فہیم اشرف، سلمان علی آغا، محمد نواز،  محمد حارث (وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد پر مشتمل ہے۔

ہینڈ شیک کا تنازع اور میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے سیاسی بیان کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ ماحول مزید خراب ہوچکا ہے۔ آج بھی دنوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹاس کے بعد ہاتھ نہیں ملایا۔

ہفتے کو گرین شرٹس نے آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں 3 گھنٹے کی بھرپور پریکٹس  کی جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کرتے ہوئے  پلیئرز کا حوصلہ بڑھایا، توقع ظاہر کی کہ ٹیم اچھی کارکردگی پیش کرے گی۔

ہینڈ شیک کا تنازعہ اور میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے سیاسی بیان کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ ماحول مزید خراب ہوچکا ہے۔

واضح رہےکہ گروپ میچ میں پاکستان کو بھارت نے 7 وکٹ سے شکست دی تھی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔