فخر زمان کے غلط آوٹ پر پی سی بی نے بڑا قدم اٹھا لیا

PCB Takes Major Step Over Fakhar Zaman’s Wrong Dismissal
ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے اہم میچ میں پاکستانی بلے باز فخر زمان کے متنازع آؤٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے باضابطہ شکایت درج کرا دی ہے۔
پاکستان ٹیم انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ٹی وی امپائر کا فیصلہ غلط اور ناقص تھا، جس سے میچ کے نتیجے پر اثر پڑا۔ میچ کے بعد ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ سے ملاقات کر کے فخر زمان کے آؤٹ پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا، جب کہ کپتان کی میچ رپورٹ میں بھی اس فیصلے کو بطور خاص ہائی لائٹ کیا گیا۔ ٹیم انتظامیہ نے امپائرز اور آئی سی سی منیجر کو باضابطہ طور پر شکایت پیش کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اتنے اہم میچ کے لیے ناتجربہ کار اور غیر معروف ٹی وی امپائر کا تقرر حیران کن تھا۔ افغانستان سے تعلق رکھنے والے امپائر عزت اللہ صفی نے فخر زمان کو کیچ آؤٹ (کاٹ بی ہائنڈ) قرار دیا، حالانکہ ری پلے میں واضح طور پر محسوس ہوا کہ گیند شاید زمین کو چھو گئی تھی۔ اس فیصلے کے باعث پاکستان کی اننگز کو نقصان پہنچا اور ٹیم دباؤ میں آ گئی۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس میں پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے بھی اس فیصلے پر محتاط تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیں لگا گیند زمین پر لگی، شاید آؤٹ نہیں تھا، مگر فیصلہ امپائر کا ہوتا ہے، اور ہمیں اسے قبول کرنا ہوتا ہے۔”
فخر زمان اس وقت 15 رنز پر کھیل رہے تھے اور پاکستان کا مجموعی اسکور 21 رنز تھا۔ آؤٹ ہونے کے بعد جب وہ ڈریسنگ روم پہنچے تو انہوں نے اور ہیڈ کوچ نے فیصلے پر شدید ناراضی کا اظہار کیا۔
پاکستانی ٹیم کا مطالبہ ہے کہ ایسے اہم میچز کے لیے تجربہ کار اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ امپائرز کو مقرر کیا جائے تاکہ فیصلوں کی شفافیت اور میچ کی ساکھ برقرار رہ سکے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement