ہیلمٹ پر گیند لگنے کا واقعے میں پاکستانی ٹیم کے اوپنر فخر زمان مکمل فٹ ہوگئے

Pakistan team opener Fakhar Zaman fully recovered from helmet-hit incident
دبئی: سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران گیند ہیلمٹ پر گیند لگنے کے بعد فخر زمان کو مکمل طور پر فٹ ہوگئے۔
منگل کو سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کے دوران فخر زمان کو ہیلمٹ پر فاسٹ بولر دشمناتھا چمیرا کی گیند لگنے کے بعد فخر کو طبی امداد دی گئی اور پھر انھوں نے 19گیندوں پر 17رنز کی اننگز بھی کھیلی۔
فخر زمان کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ وہ اب بھی میڈیکل ٹیم کی زیر نگرانی ہیں تاہم انھیں نے سر میں تکلیف کی تا حال کوئی شکایت نہیں کی جس پر مکمل طور پر فٹ قرار دیا گیا۔
آئی سی سی کے قواعد و ضوابط کے تحت سر پر گیند لگنے کے بعد 18 سے 20 گھنٹے کھلاڑی کو زیر نگرانی رکھا جاتا ہے، میڈیکل ٹیم دبئی میں آج رات پھر فخر زمان سے بات چیت کرے گی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement