جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

ایشیا کپ 2025؛ پاکستان کا بنگلادیش کو جیت کیلئے 136رنز کا ہدف

25 ستمبر, 2025 19:38

دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 4 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو جیت کیلئے 136 رنز کا ہدف دیا ہے۔

دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جبکہ بنگلادیش کے خلاف پاکستان کا خراب آغاز ہوا ہے اور49کے مجموعی اسکور پر 5کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135رنز بنائے۔محمد حارث 31 اور محمد نواز 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اوپنر صاحبزادہ فرحان 4 اور صائم ایوب ایک بار پھر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

صائم ایشیا کپ 2025 میں چوتھی بار صفر پر پویلین لوٹے ہیں۔ پاکستان کی تیسری وکٹ فخر زمان کی صورت میں گری ،وہ بھی 13 رنز پر آؤٹ ہوگئے جبکہ حسین طلعت صرف 3 رنز پر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔

پاکستان کی پانچویں وکٹ کپتان سلمان علی آغا کی صورت میں گری، وہ 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد شاہین آفریدی 19 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

خیال رہے کہ سری لنکا کے خلاف میچ کھیلنے والے پلیئر ہی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں، البتہ سپر فور مرحلے کا آخری میچ کل بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہوگا۔

واضح رہے کہ بھارت پہلے ہی ایشیا کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے۔آج جو ٹیم میچ جیتے گی وہ اتوار کو ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کا سامنا کرے گی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔